English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیدرآباد میں منعقدہ حفظِ قرآن مسابقہ میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلباء عبیدالرحمن اور سید نبیغ نے بالترتیب اول اور دوم مقام حاصل کیا 

share with us

 

بھٹکل 07 ؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلباء کا ہمیشہ سے یہ امتیاز رہا ہے کہ وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والے حفظِ قرآن مسابقہ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوکر اپنا اور اپنے مادرِ علمی کا نام روشن کرتے آرہے ہیں۔ حیدرآباد میں کل جنوبی ہند کا اپنی نوعیت کا منفرد مسابقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم حافظ سید نبیغ بن سید نور الہدیٰ برماور متعلم ہفتم عربی نے زمرہ اول میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح زمرہ سوم میں ایک اور طالب علم حافظ عبیدالرحمن ابن مولانا محمد امین رکن الدین ندوی نے متعلم دوم عربی نے زمرہ سوم میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ جامعہ اسلامیہ کے مذکورہ طلباء کی کامیابی پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے مذکورہ طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ اور ان کے والدین کو بھی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا