English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوری کے الزام میں ۶۲ سالہ شخص گرفتار ، 3.5لاکھ کا سونا ضبط

share with us

منگلور: 06جنوری2018(فکروخبرنیوز) شاہانہ طرز زندگی کے لئے چوری کی راہ اختیار کرنے والے ایک ۶۲ سالہ شخص کو سورتکل پولس نے گرفتار کر لیا ہے اور ا س کے قبضہ سے سونے کے زیورات بھی ضبط کر لئے ہیں ، پولس کے مطابق ملزم کی شناخت  ابوبکرعرف عبدالقادر (۶۴) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،اور اس کے قبضہ سے 3.5لاکھ کے سونے کے زیورات اور ایک موٹر بائیک ضبط کر لی ہے  پولس کے مطابق گزشتہ ماہ رمیش پجاری نامی ایک شخص نے سورتکل مدھیہ پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے گھر سے ڈھائی لاکھ کی مالیت کے زیورات اس کی غیر موجودگی میں چور اڑا لے گئے ،پولس نے جائے واردات کا معائنہ کر کئی اہم سراغ جمع کئے تھے جس میں اہم سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج تھاجس میں چوری کی پوری واردات قید ہوگئی ،سی سی ٹی وی کی مدد سے ہی پولس نے ملزمین کی تلاش شروع کرد ی اور ملزم تک رسائی حاصل کی  

پولس کا کہنا ہے کہ رات کے قریب ۳ بجے ابوبکر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مرکزی دروازہ سے داخل ہوئے اور گھر میں توڑ پھوڑ کے ساتھ چوری کی واردات انجام دی اور ثبوت مٹانے کی خاطر فلور پر جھاڑو لگاکر وہاں سے چلے گئے ،پولس کا کہنا ہے کہ ملزم   کی چکمنگلور میں ایک کپڑے کی دکان بھی ہے جہاں وہ دن بھر کام کرتا ہے اور رات کو چوری کے ارادہ سے علاقہ ے چکر کاٹتا ہے اور موقع دیکھ کر چوری کی واردات انجام دیتا ہے،پولس کا الزام ہے کہ وہ اس کے علاوہ کیرالہ میں چوری کی واردات انجام دے چکا ہے ، پولس اس کے ساتھی کی تلاش کر رہی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا