English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ:حوثیوں کاعالمی خوراک پروگرام کے گودام پرحملہ :بڑے پیمانہ پر تباہی

share with us


حوثی توپخانے کے حملے کے نتیجے میں گودام میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی،عینی شاہدین


صنعاء :06؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی آئینی حکومت کے خلاف برسرپیکار حوثی ملیشیا نے بندرگاہی شہر الحدیدہ کے کیلو 7 نامی علاقے میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی خوراک پروگرام کے گودام پر حملہ کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی شہریوں نے تصدیق کی کہ حوثی توپخانے کے حملے کے نتیجے میں گودام میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ یہ حملہ الحدیدہ میں حوثیوں کے مشرقی علاقے میں واقع ٹھکانوں سے کیا گیا۔اہالیاں علاقہ کا کہناتھا کہ حوثی ملیشیا ماضی میں طے پانے والی جنگ بندی شرائط کی مسلسل خلاف ورزی کرتی چلی آ رہی ہیں۔ انھوں نے الحدیدہ یونیورسٹی کے قریب یمنی فوجیوں پر حملے سمیت شہر کے مشرقی علاقے میں متعدد ایسے اقدامات کئے جو فائر بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی گرادنے جاتے ہیں۔فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن کی صنعاء آمد کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔درایں اثنا الحدیدہ کے حیس شہر کے ایک دیہی قصبے پر حوثی توپخانے کے حملے میں دو بچوں سمیت پانچ سویلین زخمی جبکہ تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔عسکریت پسندوں نے توپخانے کا نشانہ بننے والے قصبے کے متعدد مکینوں کو ڈرا دھمکا کر وسطی حیس نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔یمنی حکومت حوثی ملیشیا پر گذشتہ مہینے طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتی چلی آ رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے حوثی ملیشیا کے جنگجووں نے انسانی امداد کی فراہمی کے لئے بنائے گئے کوریڈور بند کرتے ہوئے جنگ بندی منصوبہ اور ڈچ جنرل پیٹرک کیمرئٹ کی زیر نگرانی روبعمل انخلا کا منصوبہ مسترد کر دیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا