English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کی شامی صدر کو کیمیائی ہتھیاروں سے دور رہنے کی ہدایت

share with us

تل ابیب :05؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شامی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرے۔

جان بولٹن اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے سفر کے دوران میں اپنے ہمراہ آنے والے صحافیوں سے طیارے میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ شامی رجیم کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف امریکا کے موقف میں کوئی تبدیلی رو نما نہیں ہوئی ہے۔اگر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے تو جس طرح ہم پہلے دو مرتبہ سخت ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں تو اب کے بار ایک مرتبہ پھر ایسا ہی کریں گے۔ 
انھوں نے اسد رجیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کو کسی بھی صورت میں کسی دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے۔

جان بولٹن نے کہا کہ ’’اب کہ ہم انخلا کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی وضاحت کررہے ہیں کہ یہ کیسے ہوگا۔ہم تو یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اسد رجیم وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو استعمال کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر عہدہ دار نے جمعہ کو کہا تھا کہ شام سے فوجیوں کے انخلا کے لیے ابھی کوئی نظام الاوقات وضع نہیں کیا گیا ہے لیکن امریکا وہاں غیر معینہ عرصے کے لیے رہنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا