English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کی ترقی صرف دکھاوے کے کام پر نہیں بلکہ ان جیسے اداروں کی قیام سے ہوتی ہے : جناب یوٹی قادر 

share with us

بھٹکل 05؍ جنوری 2019(فکروخبرنیوز) انجمن کے صد سالہ تقریبات کے افتتاحی پروگرام میں وزیر اربن ڈیولپمنٹ جناب یوٹی قادر نے اپنی پر اثر تقریر میں ملک کی ترقی کے لیے آگے آنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقیصرف دکھاوے کے کام پر نہیں بلکہ ملک کی ترقی کا راز اس طرح کے تعلیم گاہوں کے قیام اور اس کو آگے لے جانے والے عزائم پر ہوتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہر ایک کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ترقی کی منزلیں کرتا ہوا آگے نکل جائے لیکن اس کے لیے بہت کم لوگ کوششیں کرتے ہیں،ہماری یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے طلباء کو اچھی تعلیم اور بہترین تربیت کا انتظام کیا جائے۔ انجمن کے بانیان او رمحسنین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف نے جس چیزوں پر اس کی بنیاد رکھ کر اس کو آگے بڑھایا، ہمارے نوجوانوں کی بھی اب ذمہ داری ہے کہ ان کاتعان کرتے ہوئے اس ادارہ کی ترقی دلانے کے لیے کوششیں کریں اور اچھے اخلاق اور اچھے صفات کا پیکر بن کر اس میدان میں ترقی کرتے ہوئے انسانیت کو انسانیت کا صحیح درس دینے والے بن جائیں۔ اہلیانِ بھٹکل سے اپنے تعلقات کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل والوں سے میرے خاص تعلقات ہیں اور انہوں نے منگلور کی ترقی کے لیے اپنا تعاون بھی پیش کیا ہے اور انہو ں نے یقین دلایا کہ تعلیمی اور تجارتی میدان میں ترقی کے خواہشمندافراد کے تعاون کے لیے وہ ہمیشہ تیار ہیں۔ انہو ں نے اہلیانِ بھٹکل کو کنڑا زبان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کے سیکھنے پر زور دیا اور کہا کہ آپ تعلیمی ، سماجی اور تجارتی میدان میں بہت ترقی کرچکے ہیں لیکن کنڑا زبان نہ جاننے کی وجہ سے آپ کی ترقی کہیں نہ کہیں جاکر رک گئی ہے۔ لہذا اس میدان میں آپ حضرات کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یوٹی قادر نے انجمن کے محسنین میں خصوصاً جناب ایس ایم یحیےٰ صاحب مرحوم کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انکی خدمات کی بھی سراہنا کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا