English   /   Kannada   /   Nawayathi

2019 میں بھی قطر کا بائیکاٹ جاری رہے گا: انور قرقاش

share with us

دبئی:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ 2019 میں بھی قطر کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میرے تخمینے کے مطابق قطر کا بائیکاٹ 2019 میں بھی جاری رہے گا کیونکہ اس کا تعلق دوحہ کی تباہ کن ہدایات میں لازمی تبدیلیوں سے ہے۔انور قرقاش لکھتے ہیں کہ قطر اپنے خلاف کیے گئے اقدامات کا توڑ کرنے میں ناکام رہا ہے اور بھاری لاگت کے باوجود یہ اقدامات جاری رہیں گے۔قطر نے سابق امیر کے دور میں یہ موقف اختیار کیا تھا اور اس کے ذریعے وہ اس ورثے کے دفاع کی کوشش کررہا ہے، جس سے دوحہ جڑا ہوا ہے۔انھوں نے یمن کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہاں عرب اتحاد بہتر پوزیشن میں ہے ، نیا سال یمنی بحران کے حوالے سے اہم پیش رفت کو ملاحظہ کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ حوثی سیاسی طور پر انحطاط کا شکار ہوجائیں گے۔وہ لکھتے ہیں: شاہراہ ابھی تک غیر ہموار ہے یمنی ایشوز کے حل کی یمنیوں کے درمیان داخلی مکالمے کے ذریعے راہ ہموار کی جاسکتی ہے لیکن اب ہم سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی مداخلت کی وجہ سے زیادہ پرامید ہیں ۔تاہم اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ شاید ابھی تک ہم گرے علاقوں میں ہیں لیکن عرب موجودگی زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور اس کے کردار میں ماضی کے برسوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا