English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں نو منتخب گورنروں، وزرا اور ارکان شوری نے حلف اٹھا لیا

share with us

ریاض:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں نو منتخب گورنروں، وزرا اور مجلس شوری کے ارکان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب منگل کو دارالحکومت الریاض میں الیمامہ شاہی محل میں ہوئی جس میں ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔عہدوں کا حلف اٹھانے والوں میں وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کیوزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت عبداللہ المبارک، وزیر تعلیم حمد بن محمد آل الشیخ، وزیراطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ، اسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز، مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز،گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز، مجلس شوری کے ارکان محمد بن حمود المزید، ھزاع بن بکر القحطانی اور بندر بن محمد عسیری شامل ہیں۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے نو منتخب ہونے والے عہدیداروں کو ان کے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے خصوصی ہدایات بھی دیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا