English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر اور سعودی عرب سمیت کثیر ملکی فوجی مشقوں’’الموج الاحمر‘‘کا آغاز

share with us


مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد مسلح افواج کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہرطرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ، کرنل الرفاعی


قاہرہ:02جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں بحر الاحمر میں مصر ، اردن، جیبوتی، سوڈان اور یمن کی مسلح افواج پر مشتمل بحری فوجی مشقوں کا ’’الموج الاحمر1 ‘‘کا آغاز ہوگیا ہے۔مصر کی مسلح افواج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے ایک بیان میں بتایا کہ مصر اور دوسرے برادر ملکوں کے درمیان مسلح افواج کی مہارتوں کے تبادلے اور فوجی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ بحری مشقیں "الموج الاحمر1" سعودی عرب میں بحر الاحمر کے علاقائی پانی میں جاری ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کئی روز تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں مصر کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، جیبوتی، یمن، سوڈان اور اردن بھی شامل ہیں۔مشقوں کے موقع پر ان میں شرکت کرنے والے ممالک کی افواج کی تربیت کے لیے مختلف کانفرنسیں اور لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کیعلاوہ مشترکہ بحری آپریشن کے حوالے سے بھی انہیں نئے تجربات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ کرنل الرفاعی کا کہنا تھا کہ مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد مسلح افواج کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہرطرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا اور ان کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے ہرطرح کیحالات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا