English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی قیادت میں تبدیلیوں کی وجہ خاشقجی کا معاملہ نہیں

share with us

سعودی عرب بحران کا شکار نہیں، ابراہیم العساف
سعودی قیادت میں تبدیلیوں کی وجہ خاشقجی کا معاملہ نہیں بلکہ حکومت زیادہ بہترکام کرنے کی خواہش مند ہے،وزیرخارجہ


ریاض:29ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بحران کا شکار نہیں ہے۔ سعودی شاہ سلمان نے ابراہیم العساف کو عادل الجبیر کی جگہ نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کے بعد ریاض حکومت سخت عالمی دباؤ کا شکار ہے اور سعودی قیادت میں اعلی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ انہتر سالہ العساف نے البتہ کہا ہے کہ سعودی قیادت میں تبدیلیوں کی وجہ خاشقجی کا معاملہ نہیں بلکہ حکومت زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا