English   /   Kannada   /   Nawayathi

اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق مصائب سے نجات دلاتا ہے: امام مسجد الحرام

share with us

مکّہ مکرمہ:29ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا کہ اللہ کے ساتھ سچا تعلق مصیبتوں اور دْکھوں سے چھْٹکارا دینے کا باعث بنتا ہے۔ اسلام میں سچے تعلق اور سچ کا راستہ اپنانا اعلیٰ درجے کے اخلاق میں شمار کیا گیا ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی پاکؐ کی احادیثِ مبارکہ میں ہمیں اپنی زندگی سچائی کے ساتھ گزارنے کی تلقین کی گئی ہے۔ سچائی نبیوں، پیغمبروں اور اللہ کے برگزیدہ بندوں کا بنیادی وصف ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی تعریف کرتے ہوئے اْنہیں بہت ہی سچا انسان قرار دیا۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ انسانی زندگی میں سچائی اور راست بازی کی کیا اہمیت ہے۔نبی کریمؐ کی صداقت اور امانت اْن کی ذات کے امتیازی وصف تھے۔ یہاں تک کہ آپ ؐ کے بدترین دْشمن بھی اْنہیں صادق اور امین مانتے تھے۔حضرت خدیجہؓ نے پہلی وحی کے نزول کے بعد حضورؐ کی گھبراہٹ کو دْور کرنے کی خاطر اْنہیں تسلّی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ راست گو ہیں، صادق ہیں، اس لیے کوئی آپ کو ذرہ برابر بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ ، حضور پر ایمان لانے والے اولین مرد تھے۔ اْنہیں بھی اْن کے ہمیشہ سچ بولنے پر صدیق کا نام دیا گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا کرنا ہی سچائی کی معراج ہے۔ اور یہ سچا تعلق اسی وقت پیدا ہو سکتا ہے جب انسان اول درجے کا توحید پرست ہو اور کسی کو رب کی ذات میں شریک نہ کرے۔ صرف اللہ سے ہی اپنی حاجت روائی کے لیے دْعا کرے۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق مصیبتوں اور آفتوں سے نجات بھی دلاتا ہے اور دْعاؤں کی قبولیت کا باعث بھی بنتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا