English   /   Kannada   /   Nawayathi

امبیڈنٹ کمپنی نے سی سی بی افسران کو تیس کروڑ روپئے کی رشوت دی ہے : کرشنا ریڈی 

share with us

بنگلورو 18؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) رشوت مکت کرناٹکا نرمنا ویدیکے کے صدر روی کرشنا ریڈی نے امبیڈنٹ دھوکہ دہی کے اہم ملزم سید فرید پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اس معاملہ کو دبانے کے لیے سی سی بی افسران کو تیس کروڑ روپئے کی رشوت دی ہے۔ 
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ فرید نے بعض سی سی بی افسران کو تیس کروڑ روپئے کی رشوت دی ہے تاکہ اس سے تحقیقات نہ کی جائے اور اور اس معاملہ کو یہیں ختم کیا جائے اور یہ بات وہ بغیر کسی ثبوت کے حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے۔ حالیہ تحقیقات کے دوران یہ باتیں انہوں نے بعض لوگوں سے سنی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بعض رشوت خور پولیس افسران دوبارہ اس بات پر غور کریں کہ وہ کس کو بچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مغربی زون کے ڈی سی پی اجئی ہلوری نے ڈی جے ہلی میں درج چار معاملات میں سے ہر ایک معاملہ کے لیے پانچ کروڑ روپئے لیے ہیں ، سٹی پولیس کمشنر سنیل کمار نے پانچ کروڑ روپئے ، مغربی زون کے ے سی پی سیمنت کمار نے تین کروڑ روپئے ، سی سی بی کے سابق جوائنٹ کمشنر ستیش کمار نے تین کروڑ روپئے اور سینئر آئی پی ایس افسر نیمبل کر نے امبیڈنٹ کمپنی سے ایک کروڑ روپئے لیے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام الزامات کی تصدیق کے لیے ان کا نارکو ٹیسٹ اور برین ماپینگ ٹیسٹ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کو سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سیاسی افراد کو دئیے گئے رشوت کے سلسلہ میں ویدیکے تحقیقات کررہی تھی تاکہ جن لوگوں کو ا مبیڈنٹ ، الا، انجاز اور اجمیرا کمپنیوں کے ذریعہ دھوکہ دیا گیا ہے انہیں انصاف دلایا یا جاسکے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا