English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراٹھا ریزرویشن کے بعد مسلم ریزرویشن کا مطالبہ تیز ،بلڈانہ میں مسلم آرکشن  سنگھرش سمیتیی کا دھرنا اندولن

share with us

بلڈانہ :18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذوالقرنین احمد)مسلم آرکشن سنگھرش سمیتیی کی جانب سے بلڈانہ ضلع کلکٹر آفس کے سامنے بروز منگل مسلم  ریزرویشن کیلئے دھرنا اندولن کیا گیا جس میں مسلم آرکشن سنگھرش سمیتیی ضلعی صدر عبید بھائی جان نے  اپنی تقریر میں  مسلم ریزرویشن کی مانگ کی مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے پر خوشی ظاہر کی لیکن مسلمانوں نظر انداز کرنے پر کہاں  کہ انھیں دودھ میں سے مکھی کی طرح سے نکال دیا گیا، ناسک سے تشریف لائے مہمان خصوصی مسلم آرکشن سنگھرش سمیتیی کے صدر عزیز خان پٹھان نے اپنی تقریر میں کہاں کہ آج مسلم نوجوانوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اپنی آنے والی نسل کے تحفظ کیلئے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے، اسلام نے سبھی کو برابری کا حق دیا ہے انہوں نے بی جے پی حکومت وو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاں کے ان کے تمام لیڈروں کی ڈگریوں کی تصدیق کرنے چاہیے، حال ہی میں مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کیے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہاں تھا کے مسلمانوں کو کسی حال میں ریزرویشن نہیں دیا جائے گا کیوں کہ جب کانگریس کی حکومت تھی تب کانگریس نے مسلمانوں کو ریزرویشن کیوں نہیں دیا، اس دھرنا اندولن میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی اور نعرے بازی کی گئی، اس کے بعد ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں مسلمانوں کو تعلیمی اور سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا گیا، جس میں عبید علی خان عرف بھائی جان، سجاد سیٹھ صدر بلدیہ بلڈانہ، ممتاز خان، شہزاد خان ایم آئی ایم نگر سیوک ملکاپور، چکھلی کے جماعت اسلامی کے ارکان، وغیرہ معروف شخصیات نے دھرنے میں شرکت کی اور مسلم آرکشن کیلئے پر زور مطالبہ کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا