English   /   Kannada   /   Nawayathi

ربیع الاول کے مبارک مہینے میں ساڑھے 17 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا، عمرہ زائرین میں ہندوستان تیسرے نمبر

share with us

ریاض:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکام کے مطابق ربیع الاول کے مبارک  مہینے میں ساڑھے 17 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا،سعودی حکومت نے ربیع الاول17 لاکھ 77 ہزار 7 سو 85 افراد کو ویزے جاری کئے، جن میں سے 13 لاکھ 87 ہزار 125 عمرہ زائرین سعودی عرب آئے، 

سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے ربیع الاول میں آنے والے عمرہ زائرین کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال تین فیصد زیادہ لوگوں نے عمرہ ادا کیا۔عمرہ زائرین نے اوسط 13 دن مدینہ منورہ اور 8 دن مکہ المکرمہ میں گزارے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے گئے، جن کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 60 تھی۔دوسرے نمبر پر انڈونیشیا سے 2 لاکھ 61 ہزار 172، بھارت سے 2 لاکھ 13 ہزار 893 ، ملائیشیا سے 85 ہزار، یمن سے 72 ہزار 212، الجیریا سے 41 ہزار، ترکی سے 36 ہزار 800 عمرہ زائرین سعودی عرب گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا