English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اضافی 40 ارب روپے کا بل بھیج دیا

share with us

واشنگٹن:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) یمن کی جنگ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی افواج کو امریکی فوج جنگی طیاروں کی فضاءمیں ری فیولنگ کی سہولت دے رہی تھی جو گزشتہ ماہ اس نے بند کر دی ہے۔ اب امریکی فوج کی طرف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اس سہولت کے عوض 33کروڑ ڈالر(تقریباً40ارب روپے) کا اضافی بل بھیج دیا گیا ہے۔ سی این این کے مطابق پینٹاگون کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بل بنانے میں اکاﺅنٹنگ کی غلطی ہوئی تھی جس کے باعث سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو کم رقم کا بل بھیجا گیا۔ اب اس غلطی کی تصحیح کرنے پر پتا چلا ہے کہ ان کی طرف 33کروڑ ڈالر مزید نکلتے ہیں، جن کا بل انہیں دوبارہ بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج سعودی اتحادی افواج کو مارچ 2015ءسے یہ سہولت فراہم کر رہی تھیں، جو گزشتہ مہینے ختم کی گئی۔ اب پینٹا گون اس تمام عرصے میں آنے والے اخراجات ان ممالک سے وصول کرنا چاہتا ہے۔پینٹاگون کی ترجمان رابیکا ریبرک کا کہنا تھا کہ ”سعودی اتحادی فوج کو فراہم کردہ تیل کی قیمت کی مد میں 3کروڑ 68لاکھ ڈالر(تقریباً 5ارب 11کروڑ روپے) لاگت آئی جبکہ فلائٹ آورز پر 29کروڑ 43ڈالر (تقریباً 40ارب 93کروڑ روپے)خرچ ہوئے۔ اب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں ملکوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ رقم کی درستگی کے بعد انہیں دوبارہ بل بھیج دیا گیا ہے۔“

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا