English   /   Kannada   /   Nawayathi

چار سال کے بعد مصر نے غزہ کے عمرہ زائرین کی سفری سہولت دینے کو تیار

share with us

غزہ:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کی حج ٹور آپریٹر کمپنیوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مصر کی حکومت نے غزہ کی پٹی کے عمرہ زائرین کو حجاز مقدس سفر کے لیے سہولیات کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حج ٹور آپریٹرز کے مطابق مصری حکومت کی طرف سے غزہ کے عمرہ زائرین کو اجازت ملنے کےبعد آئندہ سال کے آغاز معتمرین کے قافلے چلنا شروع ہوجائیں گے۔
حج ٹور آرگنائزیشن عوض ابو مذکور نے بتایا کہ مصر کی طرف سے فلسطینی اوقاف کی طرف سے دی گئی درخواست پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ حال ہی میں فلسطینی حج وعمرہ کمپنیوں اور مصری سیکیورٹی اداروں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں غزہ کے عازمین عمرہ کو مصر کے راستے حجاز مقدس جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

ابو مذکور نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ چار سال سے غزہ کی ٹور آپریٹر کمپنیوں کو عمرہ سروسز نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ دو ملین ڈالر سے زاید کا نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔

ابو مذکور نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عمرہ زائرین کی حجاز مقدس سفر کے لیے تکنیکی اور انتظامی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر معتمرین کی تعداد درست نہیں بتائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور تفصیلات جاری کریں‌گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا