English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کے وعدے کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں ترکی جلد ہی منبج میں فوجی کاروائی کرے گا: وزیر دفاع

share with us

انقرہ:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقارنے کہا ہے کہ اگر امریکہ  نے  دہشت گرد تنظیم پی کے کے/وائی پی جی  کو شام کے علاقے منبج سے نکال باہر  کرنے کا وعدہ  پورا نہ کیا تو  ترکی علاقے میں تمام ضروری اقدامات اختیار کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی کی قومی اسمبلی میں وزارتِ دفاع   کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف  بیان دیتے  ہوئے کہا کہ ترک مسلح افواج ، وطن کی سرزمین کی سیکورٹی،  سلامتی اور قومی حاکمیت کے تحفظ کے لئے  اندرون ملک اور بیرون ملک تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتی ہے۔

انہوں نے منبیج  میں شروع کی جانے والی ہر ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں کہا کہ ہمارا مقصد یہاں سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی کو نکال باہر کرنا ہے اور ان کے پاس موجود  بھاری ہتھیاروں کو واپس حاصل کرنا ہے تاکہ علاقے میں  امن و استحکام قائم کیا جاسکے تاکہ  پناہ  گزینوں کی واپسی کی   راہ ہموار  کی  جاسکے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں موجود دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی کے دہشتگردوں کو نکال باہر کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے ابھی تک پورا نہیں کیا ہے  اور  دہشتگرد  علاقے میں خندقیں کھودنے اور اپنے ٹھکانے بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا یہاں سے اگر صفایا نہ کیا گیا تو ہم ان دہشتگردوں کا صفایا کرنا جانتے ہیں اور ان کی لاشوں کو انہیں خندقوں میں دفن کرنے کےامور سے بھی واقف ہیں۔

حلوصی آقار  نے کہا کہ  عراق کے علاقے سنجار میں موجود دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو وہاں ٹھکانا بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا