English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹویٹر نے ہیکرز کا حملہ ناکام بنادیا

share with us

سان فرانسسكو:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب سے غیر معمولی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ نے 15 نومبر کو صارفین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کو ناکام بنادیا، صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا محفوظ ہے۔ ٹویٹر پر حملہ بگ کے ذریعے کیا گیا۔

ٹویٹر انتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حملہ آور ہیکرز نے اپنے اکاؤنٹس بند کردیئے تاکہ کوئی کارروائی نہ ہوسکے تو اُن کے ممالک کے کوڈز اور ہیکرز کے فون نمبرزعام کیے جا سکتے ہیں۔

 

ٹویٹر انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ہیکرز کے آئی پی ایڈریسز چین اور سعودی عرب کے ہیں اور ہوسکتا ہے ٹویٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو اپنے ممالک کی حمایت اور معاونت بھی حاصل ہو۔

ٹویٹر انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چین اور سعودی عرب کے متعلقہ حکام کو ہیکرز سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ تاہم کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ کی امریکی ویب سائٹ ٹویٹر کے دنیا بھر میں 400 ملین کے لگ بھگ صارفین ہیں، ٹویٹر سماجی رابطے کے علاوہ خبروں کی اشاعت کی معروف ویب سائٹ بھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا