English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا اور امریکہ میں تناو:کوریا نے پابندیوں کے جواب میں جوہری پروگرام شروع کرنے کی دھمکی دی

share with us

پیانگ یانگ:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے نئی پابندیاں عائد کیں تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیاں عائد ہیں جبکہ نئی پابندیوں کی صورت میں شمالی کوریا نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیانگ یانگ حکومت کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کی صورت میں ماضی کا تنازعہ دوبارہ سے شروع ہو سکتا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی تمام تر کوششیں ہمیشہ کے لیے دفن ہو سکتی ہیں۔خیال رہے کہ امریکا نے آج سے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے جواب میں شمالی کوریا نے دھمکی دی کہ امریکا اگر یہ سمجھتا ہے پابندیاں سخت کرکے اور دبا بڑھا کر وہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ختم کرنے پر مجبور کر سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔اس سے قبل رواں سال نومبر میں بھی شمالی کوریا نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مختصر دورے کے دوران کم جونگ سے ملاقات کی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ معائنہ کاروں کی ٹیم میزائلوں کے انجن ٹیسٹ کرنے کی تنصیب اور جوہری تجربات کے مقام کا دورہ کرے گی، یہ دورہ فریقین کے بیچ لوجسٹک امور پر اتفاق رائے ہونے کے فوری بعد کیا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا