English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش پہاڑی علاقے میں دو خاتون سیاح کی لاشیں برآمد ، چھری سے ذبح کیا گیا 

share with us

رباط:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مراکش کے پہاڑی سلسلے پر دو یورپی خاتون سیاح مردہ حالت میں پائی گئی ہیں جنہیں چھری سے ذبح کرکے قتل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی افریقہ کے بلند ترین چوٹی توببقال کے قریب مراکش کے پہاڑی سلسلے پر واقع سیاحتی علاقے املیل سے دو یورپی خواتین کی لاش برآمد ہوئی ہے۔مراکشی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین سیاح کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کیا، تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل ہونے والی ایک خاتون کا تعلق ڈنمارک اور دوسری مقتولہ کا تعلق ناروے سے ہے۔مراکشی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک دونوں کی شناخت ننہیں ہوسکی ہے۔مراکشی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے دونوں خواتین کے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ قتل اور مقدمے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ شمالی افریقہ میں واقع ملک مراکش کی معیشت میں زراعت کے دوسرا بڑا کرادر سیاحت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا