English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل جھوٹ بول کر ایف بی آئی کو تباہ کیا، سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر

share with us


اچھے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سوجھ بوجھ سے عاری قرار دیتے ہیں ٗ جیمز کومی کی گفتگو 


واشنگٹن:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرالزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کر دیا اور قانون کی حکمرانی کو بھی داؤ پر لگا دیا۔جیمز کومی نے کہا کہ اچھے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سوجھ بوجھ سے عاری قرار دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریپبلکن اراکین سچ کا ساتھ دینے میں کمزور واقع ہوئے ہیں اور آج کہاں ہیں وہ ریپبلکنز جو قانون کی بالادستی اور سچ کا ساتھ دینے والے تھے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو گزشتہ سال عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا