English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی وزیراعظم نے بریگزٹ پر ووٹنگ جنوری تک ملتوی کردی

share with us


ہمیں ایک اور ریفرنڈم کروا کر برطانوی عوام کے بھروسے کو نہیں توڑنا چاہیے،تھریسامے


لندن:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اراکینِ پارلیمنٹ کو دوسرے بریگزٹ ریفرنڈم کی حمایت کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے جیسا کہ یورپی یونین کے ساتھ کیے گئے ان کے معاہدے پر سیاسی تعطل کی وجہ سے عوامی ووٹ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اور ریفرنڈم کروا کر برطانوی عوام کے بھروسے کو نہیں توڑنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اور ووٹ ہمارے سیاسی اتحاد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا اور ایک اور ووٹ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔برطانوی حکومت نے گزشتہ ہفتے معاہدے پر ووٹنگ کا انعقاد ملتوی کردیا تھا، اور اب یہ عمل 14 جنوری کو انجام دیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ کام ختم کرنے کے لیے اپنے فرائض کا احترام کرنا چاہیے۔اس باے میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ بریگزٹ معاہدے کو عملی جامہ پہنچانے کے حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کررہی ہیں لیکن یورپیئن کمیشن کے ترجمان مارگریٹس سچیناس کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ مزید کوئی ملاقات متوقع نہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا