English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی قتل پر کینیڈا کا سعودی عرب سے ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے پر غور

share with us



ایک صحافی کا قتل ناقابل قبول ہے، کینیڈا نے آغاز سے ہی معاملے کوحل کرنے کا مطالبہ کیا تھا،کینیڈین وزیراعظم


مونٹریل:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا، سعودی عرب کے ساتھ 2014 میں کیے گئے ہتھیاروں کے بڑے معاہدے کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔جسٹن ٹوروڈو کی جانب سے یہ بیان صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور ریاض کی قیادت میں جاری یمن جنگ میں سعودی عرب کے کردار پر کی جانے والی تنقید کے تناظر میں سامنے آیا۔جسٹن ٹروڈو نے سی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک صحافی کا قتل بالکل ناقابل قبول ہے اور اسی وجہ سے کینیڈا نے آغاز سے ہی اس معاملے پر جواب دینے اور اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اصل میں (کینیڈا)کو سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ سے لیس گاڑیاں برآمد کرنے کا 15 ارب ڈالر کا معاہدہ وراثت میں ملا تھا۔کینڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم برآمدی اجازت کے ساتھ ان کے ساتھ مصروف رہنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ اگر ان گاڑیوں کی سعودی عرب برآمدات کا کوئی طریقہ موجود نہ ہو۔قبل ازیں جسٹن ٹروڈو نے اکتوبر میں سی بی سی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معاہدہ توڑنے کے لیے کینیڈا کو زیادہ سے زیادہ ایک ارب ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب اس معاہدے کو منسوخ کرنے میں ناکامی پر سیاسی حریفوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا