English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر: نابالغ بچوں کی شادی کو لے کر ہنگامہ ،حکومت کی مداخلت کے بعد روک دی گئی شادی

share with us

قاہرہ:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصرمیں کم عمر افراد کی شادی کی خبریں آئے روز اخبارات کی زینت بنتی ہیں۔ ایک ایسی ہی خبر نے مصری عوام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑا دی جس کے بعد حکومت کو مداخلت کرکے نابالغ بچوں کی شادی روکنا پڑی۔ کفر الشیخ میں اتوار کے روز 14 سال کے بچے اور اتنی ہی عمر کی ایک بچی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ دونوں کو ان کی دیگر رشتہ داروں سمیت پولیس نے شادی سے روک دیا۔یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب نیشنل کونسل برائے نابالغان کو یہ اطلاع ملی کہ خلاف قانون کم عمر بچوں کی شادی کی ایک تقریب جاری ہے۔ کونسل کے حکام نے فوری کارروائی کرکے شادی روک دی۔کونسل کی سیکرٹری جنرل عزہ العمشاوی نے کہا کہ واقعے کے بارے میں ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ کفر الشیخ میں بچوں کی نگہداشت کی ذمہ دار کمیٹی نے دونوں خاندانوں کو کم عمری کی شادی کے خطرات سے آگاہ کرنے اور دوبارہ ایسا کوئی اقدام کرنے سے سختی سے منع کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر دلہا اور دلہن کے خاندانوں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ان دونوں کی شادی اس وقت تک نہ کریں جب تک وہ قانون کے مطابق اس کے مجاز نہیں ہوجاتے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا