English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہلیال : ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت چار افراد ندی میں ڈوب کر ہلاک ، پورا گاؤں سوگورا 

share with us

ہلیال 18؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات تعلقہ کے بومنالی میں کل شام پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت دھولو گاؤڑے (48) اس کی بیٹا کرشنا دھولو گاؤڑے (6) ستیش بیرو گاؤڑے (7) اور بیٹی گایتری دھولو گاؤڑے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گایتری گاؤڑے ندی کے کنارے کھیلنے کے دوران ندی میں گرگئی۔ اس کی ماں رانی بائی قریب ہی میں کپڑے دھورہی تھی ۔ بیٹی کو ڈوبتا دیکھ کر وہ اسے بچانے کے لیے آگے بڑھی، جب یہ دونوں ڈوبنے لگے تو کرشنا اور ستیش بھی ا نہیں بچانے کے لیے آگے بڑھے اور ندی میں ڈوبنے لگے۔ چیخ وپکار سن کر رانی بائی کا شوہر دھولو گاؤڑے نے ندی میں چھلانگ لگائی اور وہ بھی ان کے ساتھ ڈوب گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ قریب میں ریت کانکنی کے مزدوروں نے رانی بائی کی جان بچائی اورتین بچوں سمیت دھولو گاؤڑنے کو نہیں بچایا جاسکا۔ واردات کے منظر عام پر آنے کی خبر سے پورا گاؤں سوگوار ہے۔ امبی کنا گرا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا