English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی افواج نے سعودی سرحد پر حوثیوں کے ٹھکانوں کو کیاتباہ ، ۸ حوثی ہلاک

share with us


یمنی فوج کی بریگیڈ 9 اور ون نے صعدہ گورنری، الجوف اور الحشوہ ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے


صنعا:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن اور سعودی عرب کی بین الاقوامی سرحد پر الجوف گورنری میں یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے بعد کئی اہم مقامات کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔یمنی فوج کے بارڈر سیکیورٹی کے بریگیڈ 9 اور بریگیڈ 1 نے صعدہ گورنری، الجوف اور الحشوہ ڈاریکٹوریٹ کے اطراف سے حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا۔یمنی فوج کے بریگیڈ 9 کے کمانڈر بریگیڈیئر زید محمد صلاح الشتیوی بے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک فوجی کارروائی کے دوران صعدہ اور الجوف گورنریوں کے درمیان القذامین پہاڑی سلسلے کے مزید کئی اہم علاقے حوثی باغیوں سے چھڑا لیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ القذامیل پہاڑوں پر سرکاری فوج کے کنٹرول کے بعد البقع اور الیتمہ کے علاقوں کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ کا کنٹرول فوج کے پاس آگیا ہے۔یمنی فوجی افسر نے بتایا کہ لڑائی کے دوران کم سے کم 8 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا