English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ ریاستوں میں بی جے پی کی ہار کے بعد امت شاہ اور یوگی کو ہٹانے کا مطالبہ

share with us

بلند شہر:18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سابق قومی نائب صدر سنگھ پریہ گوتم نے تین ریاستوں میں ہوئی پارٹی کی شکست کو مرکزی قیادت کی شکست قرار دیتے ہوئے امت شاہ کے مقام پر شیوراج سنگھ چوہان کو قومی صدر بنانے اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہٹا کر ان کے مقام پر راجناتھ سنگھ کو یوپی کی کمان سونپنے کی وکالت کی ہے۔ بلند شہر واقع اپنے رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس میں بی جے پی کے بزرگ لیڈر مسٹر گرتم نے کہا کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی ہار کافی مایوس اور بے چین کرنے والی ہے۔ اس شکست کے لئے کون ذمہ دار ہے اس کا باریکی سے جائزہ لینا ضروری ہے۔

مسٹر گوتم نے آر ایس ایس کے سینئرذمہ داروں سے پورے معاملے میں مداخلت کرنے، امت شاہ کے مقام پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو پارٹی کا نیا سربراہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست میں یوگی آدتیہ ناتھ عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ثابت ہور ہے ہیں، جرائم اور بدعنوانی میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا انبار لگا ہے اور نوکر شاہ بے لگام ہیں جس سے کارکن غیر مطمئن ہیں۔

پریہ گوتم نے مرکزی قیادت سے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کو یوگی آدتیہ ناتھ کی جگہ وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ بھی پرزور طریقے سے کیا۔ ساتھ ہی سابق وزیرنے 2019 کے عام انتخابات میں مودی کے قیادت میں پھر سے مرکز میں حکومت بنانے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبھی سینئر لیڈروں کو اپنی ریاست اور اضلاع کی سیٹ سے ہی لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینا چاہئے اس کا کارکنوں اور عوام میں اچھا پیغام جائے گا۔

 

(ق آ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا