English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی اسپتال میں بھیانک آتشزدگی ،چھ سالہ معصوم سمیت ۸ افراد اب تک ہلاک ، کئیوں کی حالت نازک

share with us

اندھیری :18ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ممبئی کے اندھیری واقع ای ایس آئی سی کامگار اسپتال میں 17 دسمبر کی شام آگ لگنے سے اب تک 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس حادثہ میں 100 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ آگ لگنے کے بعد سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

مرکزی وزیر برائے محنت سنتوش گنگوار نے آگزنی میں ہلاک ہوئے لوگوں کے گھر والوں کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ سنگین طور پر زخمی لوگوں کو دو دو لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی لوگوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیا جائے گا۔ راحت اور بچاؤ کام میں لگے ایک افسر نے بتایا کہ اسپتال کی عمارت میں بیسمنٹ کے ساتھ پانچ منزل ہے اور آگ چوتھی منزل پر لگی تھی۔ افسر کے مطابق 19 لوگوں کو کوپر اسپتال لے جایا گیا جہاں دو لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 33 لوگوں کو سیون ہلس اسپتال میں لے جایا گیا جہاں تین کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ اندھیری کے ہولی اسپرٹ اسپتال میں 40 لوگ داخل کرائے گئے جہاں ایک کو مردہ قرار دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع شام چار بجے ملی تھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور 15 ایمبولنس جائے حادثہ پر بھیجا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا