English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناقابلِ برداشت برتاؤ پر خواتین نے پولیس انسپکٹر کو کیا زدوکوب 

share with us

 

ہاویری 17؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) پولیس انسپکٹر کے ناقابلِ برداشت برتاؤ پر بھڑکی خواتین نے پولیس انسپکٹر کو جیپ سے کھینچ کر اسے زدکوب کیے جانے کی واردات بیاڈاگی گرام پنچایت حدود میں اپیش آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق نیلی کوپا گاؤ ں سے تعلق رکھنے والی دو ہفتہ قبل سیتمّا نامی خاتون نے اپنے بھائی ناگراج کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے بیاڈاگی پولیس تھانہ پہنچی کہ وہ والدین اور بہن کو بغیر کسی وجوہات کے زدوکوب کرتا ہے۔ انسپکٹر چدانند نے خاتون سے ثبوت کے طور پر اس کے زخموں کو دیکھنے کے لیے کپڑا اتارنے کی بات کہی ۔ سیتمّا کا کہنا ہے کہ میں خوبصورت ہونے کی وجہ سے اس نے مجھے اپنے ساتھ وقت گذارنے اور اس پر پیسے بھی دینے کا وعدہ کیا۔ اس بات سے ناراض خواتین نے تعلقہ پنچایت کے حدود میں زبردست احتجاج کیا اور اس کی شکایت سپرنڈنٹ آف پولیس سے کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹھیک اسی وقت انسپکٹر چدانند موقع پر پہنچا ۔ پہلے خواتین سے پولیس انسپکٹر کی زبردست بحث ہوئی ۔ اسی دوران خواتین نے اسے جیب سے کھینچ کر اس کے کپڑے پھاڑ دئیے اور بری طرح اس کی پٹائی کردی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا