English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹکا سے گو برآمد کی جانے والی مچھلیوں پر لگی پابندی ہنوز برقرار ، کے پی سی سی صدر نے وزیر اعظیم سے مداخلت کی درخواست کی 

share with us

 

بنگلورو 17؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی ) صدر دنیش گنڈو راؤ نے وزیر اعظم نریندری مودی پر زور دیا ہے کہ وہ کرناٹکا سے گوا مچھلیوں کے برآمدات پر لگی پابندیاں ہٹانے کے لیے مداخلت کریں۔ وہ کے پی سی سی دفتر میں کل کے پی سی سی کے محکمہ اسماک کے نئے صدر لنگا راجو اپنا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر بات کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹکا سے برآمد کی جانے والی مچھلیوں پر لگائی گئی پابندی نے مرکزی انتظامیہ کے سسٹم کو نقصان پہنچا ہے ۔ ہمم گوا حکومت اور وہاں کے کانگریسی لیڈران سے اس سلسلہ میں بات چیت کررہے ہیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ریاستوں کے درمیان کی جارہی تجارت پر پابندی لگائے ۔انہو ں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملہ کو حل کرنے کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ماہی گیروں کی مالی مدد کے لیے بھی تیار کرہی ہے اور اس کا مقصد ہی ہے کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ مزید انہوں نے کانگریس کے ممبران سے درخواست کی کہ آنے والے تین چار مہینوں میں اپنی پوری طاقت جھونک دیں ، اس لیے یہ کانگریس کے لیے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اہمیت کے حامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا