English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کا فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر غور

share with us

انقرہ :17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدررجب طیب اردوغان سے کہا ہے کہ امریکہ ترک جلاوطن دینی مبلغ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر غور کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے دو ہفتے قبل ارجنٹینا میں ہونے والے جی 20 اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹینا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے رجب طیب اردوغان کو کہا کہ وہ فتح اللہ گولن اور دیگر افراد کو ترکی کے حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترک حکومت طویل عرصے سے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا منصوبہ بنانے والے ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے، جو تقریباً 2 دہائیوں سے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرکے امریکہ میں رہائش پذیر ہیں ، فتح اللہ گولن کو سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا