English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد نے تین روز میں یمن داخلے کیلئے157اجازت نامے جاری کیے

share with us


12 فضائی راہ داریاں جاری کی گئیں،16جہازوں کو امدادی بحری جہازوں کو یمن میں لنگرانداز ہونے کی اجازت دی گئی


صنعاء:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں دستوری حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن میں آمد ورفت کے لیے تین روز کے دوران بری،بحری اور فضائی قافلوں کو 157 پروانے جاری کیے گئے۔عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تین روز میں یمن کی بندرگاہوں میں بحری جہازوں کو جانے کے لیے 19 اجازت نامے جاری کیے گئے۔ 12 فضائی راہ داریاں جاری کی گئیں جب کہ 16 جہازوں کو امدادی بحری جہازوں کو یمن میں لنگرانداز ہونے کی اجازت دی گئی۔بیان میں مزید کہا گیاہے کہ یمن کیلئے امدادی سامان لے کرآنے والے جہازوں میں تیل، خوراک اور ادیات شامل تھیں۔ اس دوران 23 فضائی اجازت نامے جاری کیے گئے جب کہ دو بری راہ داریاں جاری کی گئیں۔ قافلوں کی حفاظت کے لیے 103 اجازت نامے جاری کیے گئے۔ رواں ہفتے 5 بحری جہازوں کا الحدیدہ بندرگاہ میں داخلہ متوقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا