English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت نے تین طلاق بل لوک سبھا میں کیا پیش ، اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی

share with us

نئی دہلی:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)تین طلاق کو غیر قانونی اور غیر ضمانتی جرم بنانے سے متعلق ’مسلم خواتین (شادی کے حقوق کی حفاظت)بل2018‘ آج لوک سبھا میں پیش ہوگیا۔ مختلف مسئلوں پر ایوان میں جاری ہنگامے کے درمیان قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے وقفہ صفر سے پہلے بل پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔کانگریس کے ششی تھرور نے یہ کہتے ہوئے بل کی مخالفت کی کہ خواتین کا استحصال روکنے جیسے بڑے مسئلوں کے بجائے یہ بل ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کے لئے قانون بنانے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔یہ سائرہ بانو معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے اور کیونکہ یہ مخصوص طبقے کے لئے لایا گیا ہے اس لئے یہ آئینی نقطہ نظر سے بھی غلط ہے۔

اس کے جواب میں روی شنکر پرساد نے یہ دلیل دی کہ یہ بل مسلم خواتین کے حقوق کی حفاظت کےلئے لایا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے ذریعہ تین طلاق کی روایت کو غیر آئینی ٹھہرائے جانے کے بعد بھی بلا خوف اس پر عمل کیا جارہا تھا۔اس لئے حکومت مسلم خواتین کے حق میں یہ بل لائی ہے۔ اس کے بعد شور شرابے کے درمیان ہی ایوان نے صوتی ووٹوں سے بل پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

اس بل میں تین طلاق دینے پر تین سال کی سزا کا التزام ہے۔اس کےلئے حکومت پہلے ہی آرڈیننس لاچکی ہے۔ تین طلاق کو غیر ضمانتی جرم کے زمرے میں رکھا گیا ہے ،حالانکہ بیوی کی رضامندی پر ضلع مجسٹریٹ ملزم شوہر کو ضمانت دے سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی التزام ہے کہ شکایت کاحق متاثرہ بیوی،اس سے خون کا رشتہ رکھنے والوں اور شادی کے بعد بنے اس رشتہ داروں کو بھی ہی ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا