English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویج ‘‘نان ویج ‘‘کو لے کرجھگڑ پڑے طلباء : اسکول انتظامیہ نے نان ویج پر ہی لگادی پابندی ’’

share with us

کولکاتا:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) کولکاتا میں ایک اسکول کے بچوں کےد رمیان ’نان ویج‘ کھانے کو لے کر ایسی لڑائی ہوئی کہ اسکول کو نان ویج ٹفن پر ہی پابندی عائد کرنی پڑ گئی۔ یہ مسئلہ منظر عام پر آنے کے بعد کئی دیگر اسکولوں نے بھی اپنے یہاں اس تعلق سے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی اور کہیں نان ویج ٹفن باکس پر پوری طرح پابندی لگا دی گئی تو کہیں ٹفن باکس پر اسٹیکر لگانے کا حکم صادر کیا گیا، اور کہیں اپنے ساتھی کو اپنے ٹفن باکس کی نوعیت کے بارے میں بتا کر اس کے ساتھ کھانا شیئر کرنے کی بات کہی گئی۔

دراصل کولکاتا کے ایک معروف اسکول میں لنچ کے دوران ویج اور نان ویج کھانا لانے کو لے کر بچوں میں بحث ہو گئی جوکہ سرپرستوں کے واٹس ایپ گروپ پر وائرل ہو گیا۔ ہنگامے کی شروعات تب ہوئی جب لنچ ٹائم کے وقت ایک بچے نے اپنے ساتھی بچے کو چکن سینڈوچ کھلا دیا جو کہ سبزی خور تھا۔ اس کے بعد وہاں موجود دیگر طلبا نے سینڈوچ شیئر کرنے والے بچے کی پٹائی کر دی۔ طالب علم کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ جس کے ساتھ اس نے چکن سینڈوچ شیئر کیا ہے وہ سبزی خور ہے۔ اس تعلق سے جب بات آگےبڑھی تو پھر اسکول انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کرنا پڑا کہ طلبا کو کلاس روم میں نان ویج کھانا شیئر نہیں کرنا ہے۔

ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے بعد اس اسکول نے کسی طرح سمجھداری کا مظاہرہ کر مسئلہ کا حل تو نکال لیا لیکن اب پورے شہر کے اسکولوں کے سامنے یہ مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کئی اسکولوں نے بتایا کہ ٹفن باکس میں ویج اور نان ویج کھانے سے متعلق سماجی اور سیاسی بحث تیز ہو گئی ہے اور کئی لوگوں نے تو کھانے سے متعلق گائیڈ لائن تیار کرنے کا دباؤ بنایا ہے۔ اس دباؤ کی وجہ سے کئی اسکولوں نے اپنے یہاں گائیڈ لائن تیار بھی کر لی ہے۔

اطلاع کے مطابق کچھ اسکولوں نے طالب علموں کو کلاس میں نان ویج لانے پر پوری طرح پابندی عائد کر دی ہے جب کہ کچھ اسکولوں نے گوشت پر پابندی لگائی ہے۔ یعنی بچے انڈ ااور مچھلی ٹفن باکس میں لا سکتے ہیں۔ کچھ اسکولوں نے ٹفن شیئر کرنے سے پہلے اپنے ساتھی کو کھانے کے بارے میں پوری جانکاری دینے کی صلاح دی ہے۔ سنٹرل کولکاتا واقع شہر کا ایک پرانا گرلس کیتھولک اسکول انتظامیہ نے طالبات کو گھر سے ٹفن باکس لانے پر ہی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہاں بچوں کو کینٹین میں بنے نان ویج کھانے کی صلاح دی گئی۔ ویسے یہاں لڑکیوں کو کیمپس میں نان ویج کھانا لانے پر پابندی نہیں ہے، صرف اسے کلاس روم میں لانے سے منع کیا گیا ہے۔

اس درمیان خبریں یہ بھی موصول ہوئی ہیں کہ کئی اسکولوں میں یہ قانون بنایا گیا ہے کہ کسی تقریب کے دوران جو فوڈ پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے وہ پوری طرح سے ویج یعنی سبزی پر مشتمل ہوں گے۔ اس طرح اسکولوں نے کسی تنازعہ سے بچنے کے لیے اپنے اپنے طور پر ضابطے بنا لیے ہیں لیکن اس پورے معاملہ میں اتنا تو صاف ظاہر ہے کہ ’سبزی‘ اور ’گوشت‘ کی لڑائی سیاسی سطح سے اب اسکولی سطح تک بھی پہنچ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا