English   /   Kannada   /   Nawayathi

امبیڈنٹ کمپنی معاملہ : سی سی بی پولیس نے ایک صحافی کو کیا گرفتار ، سی سی بی پولیس کے خلاف پریس نوٹ تیار کرنے کا لگا الزام 

share with us

بنگلورو 17؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) امبیڈنٹ کمپنی سے جڑی کئی ایک باتیں وقفہ وقفہ سے منظر عام پر آرہی ہیں۔ سٹی سینٹرل پولیس (سی سی بی ) نے ایک صحافی اشوک  کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے امبیڈنٹ کمپنی کے اسکینڈل کے ملزم وجئی تھاٹا کو فائدہ پہنچانے کے لیے سی سی بی کی تحقیقات پر سوال کھڑے کرسی بی ائی کی شبیہ داغدار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ سی سی بی انسپکٹر منجوناتھ نے ودھان سودھا پولیس تھانہ میں ایک معاملہ درج کیا تھا جس میں اس نے اشوک اور دیگر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سی سی بی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ دراصل زید خان اور سراج الدین نے 12دسمبر کو پریس کانفرنس میں سی سی بی کی تحقیقات پر سوال کھڑے کیے تھے اور کہا تھا کہ امبیڈنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فرید اور سینئر پولیس افسر آلوک کمارکے درمیان گرے روابط تھے،اسی وجہ سے افسران نے کورٹ کے ذریعہ فرید کو ملنے والی ضمانت پر روک لگانے کے سلسلہ میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا تھا کہ سی سی بی پولیس صحیح سمت میں تحقیقات نہیں کررہی ہے۔ اسی معاملہ میں تحقیقات کے دوران اشوک نے خلاصہ کیا ہے کہ 12دسمبر کو پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کا اسٹیٹ مینٹ اسی نے تیار کیا تھا۔
آلوک کمار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زید اور سراج الدین سے تحقیقات کے دوران اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ انہیں آشوک نے تیار کیا تھا کہ کس طرح پریس کانفرنس میں اپنی بات پیش کرنی ہے ، اور انہی کے بیان پر اشوک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ زید ،

خیال رہے کہ سراج الدین اور تھاٹا کو اس معاملہ میں عدالت نے پہلے ہی ضمانت دے دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا