English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : ضلع جیل میں 210قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ، اب موجود ہیں وہاں 414، 

share with us

منگلورو 16؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) ضلع جیل میں210 مرد قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن اب وہاں پر 414قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ اس بات کاا طلاع ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر جی پرمیشور نے دیا جو ایم ایل سی آئیون ڈیسوزا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جیل کے عورتوں کے سیکشن میں دس قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن وہاں پر صرف سات خواتین قیدیوں کو رکھا گیا ہے لیکن دوسری جانب سے مرد سیکشن میں دو سو قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور اب وہاں 407قیدی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018-19کے بجٹ میں ہائی سیکوریٹی جیل کو منظوری دے دی گئی ہے جوجنوبی کنیرا میں 85کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے لیے 63ایکڑ زمین بنٹوال تعلقہ کے مڈیپو گاؤں میں مختص کردی گئی جہاں پر اب چہاردیواری کا کام جاری ہے۔ جیل میں نشیلی اشیاء فراہم کیے جانے کے سات معاملات یکم جولائی 2017اور امسال تیس نومبر کو درج کیے گئے ہیں ۔ موبائل جیمرس میں وہاں نصب کیے گئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا