English   /   Kannada   /   Nawayathi

کائیگا جوہری پلانٹ میں مزید دو یونٹس نصب کرنے کے منصوبہ کے خلاف عوام نے کی شدید مخالفت 

share with us

کاروار 16؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) کائگا میں جوہری پاور اسٹیشن میں مزید دو پلانٹ نصب کیے جانے کے لیے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی غرض سے منعقدہ میٹنگ کی مقامی عوام نے سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے یہاں بسنے والوں کے لیے خطرہ اور بیماریوں کی جڑ قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے کائگا جوہری پاور اسٹیشن میں دو یونٹس کا اضافہ کیا جارہا ہے اور پہلے سے وہاں چار یونٹس موجود ہیں۔ جیسے ہی افسران عوامی رائے جاننے کے لیے یہاں پہنچے تو عوام نے کھل کر اس کی مخالفت کی۔ 
ماحولیات کے ماہرین میں آننت ہیگڈے ، ناگیش ہیگڈے ، کیشو ہیگڈے اور شنکر شرما وغیرہ نے عوام کا ساتھ دیتے ہوئے اسے عوام کے لیے خطرہ کی گھنٹی قرار دیا اور انہوں نے مختلف رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے مزید پلانٹ نصب نہ کرنے کی صلاح دی۔ کاروار ایم ایل اے روپالی نائک نے نہ صرف اس موجودہ پروجیکٹ کی مخالفت کی بلکہ چار یونٹس میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر بھی تشویش کااظہار کیا۔ اس احتجاج میں سابق ارکان اسمبلی میں ستیش سیل اور آنند اسنوٹیکر وغیرہ کے ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ موجودہ رکن اسمبلی روپالی نائک کا کہنا تھا کہ میٹنگ جہاں پر منعقد ہورہی ہے وہیں پر احتجاج ہونا چاہیے لیکن سابق اراکین اسمبلی نے کھل کر اس کی بھی مخالفت کی۔ احتجاجیوں نے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی سے آئندہ ہفتہ اس سلسلہ میں ملاقات کرکے مسئلہ کو حل کرنے کی بات کہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا