English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا

share with us

اسلام آباد:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اگلا دور کل دوحا میں ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کریں گے جب کہ طالبان وفد کی قیادت عباس استنکزئی کریں گے، مذاکرات میں پاکستان باقاعدہ طور پر شریک نہیں ہوگا جب کہ دوسرے دور میں امریکا اور طالبان کے ساتھ افغان حکومت بھی شریک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات 3 روز تک جاری رہیں گے جب کہ طالبان وفد میں طالبان قطر آفس کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر مشاورت کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا