English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں امریکی افواج کا مسجد پر حملہ

share with us

دیرالزور :16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے شام کے شہر دیرالزور میں دوبارہ مسجد  کو نشانہ بنایا ہے۔امریکہ کی زیرقیادت داعش مخالف کولیشن نے دیرالزور کی تحصیل الحجین میں ایک اور مسجد پر حملے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ حملے کا ہدف  داعش کے 16 دہشت گرد تھے۔واضح رہے کہ یہ کولیشن کی طرف سے نشانہ بنائی جانے والی پہلی شہری عمارت نہیں ہے  بلکہ گذشتہ ہفتے بھی الحجین میں ایک ہسپتال پر فائرنگ کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں امریکہ کی زیر قیادت کولیشن نے ماہِ اکتوبر میں دیرالزور میں متعدد مساجد کو ہدف بنایا اور ان حملوں میں بچوں سمیت کثیر تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے۔

اور کولیشن حسب عادت یہ دعوی کرتی ہے کہ حملوں کا ہدف داعش ہے لیکن حملوں میں زیادہ تر بچے اور عام شہریوں سمیت خواتین ماری جار ہی ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا