English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب آدھے گھنٹہ میں حاصل کریں سعودی عرب کا ویزہ ،جانیں۔۔ کیا ہے طریقہ ؟

share with us

ریاض :16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) آدھے گھنٹہ میں ویزہ، سعودی حکومت نے فروغ سیاحت کے لئے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا، کھیل کے وزیر اور ولی عہد عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ حکومت نے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کی، اب آدھے گھنٹے کے اندر کسی بھی ملک کا شہری ویزہ حاصل کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواہشمند افراد اپنے ممالک میں موجود سفارتخانوں میں جیسے ہی درخواست دے گا انہیں ویزہ لگادیا جائے گا۔ آن لائن بھی ویزہ کی درخواست دی جاسکتی ہے جس پر زیادہ سے زیادہ تین دن میں عملدرآمد ہوگا، دریں اثنا دارالحکومت ریاض میں فارمولاون ریس کا میلہ سج گیا ہے جس کا افتتاح ولی عہد شاہ سلمان نے کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا