English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاجر مخالف قوانین کے خلاف روم میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

share with us

روم:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اطالوی دارالحکومت روم میں ہزاروں مظاہرین نے ملک میں مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ کيا۔ ہفتے کی شب فرانس میں جاری ’ییلو ویسٹ‘ مظاہروں کی طرز پر کیے گئے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ان مظاہروں کا انعقاد بائیں بازو کی اطالوی سیاسی جماعتوں کے اتحاد یو ایس بی نے کیا تھا۔ مظاہرین میں ہزاروں مہاجرین اور تارکین وطن بھی شامل تھے۔ اٹلی کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی نے گزشتہ ماہ اٹلی میں تارکین وطن کے حوالے سے نئے اور سخت قوانین متعارف کرائے تھے۔ ناقدین کے مطابق ان قوانین کے باعث ہزاروں تارکین وطن حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہوں سے نکال دیے جانے کے بعد سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا