English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں ۱۸ ڈسمبر سے جنگ بندی کے معاہدہ پر ہوگا عمل درآمد

share with us

صنعا:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک رکن نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کا وقت معین ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انصار اللہ کے اعلی رکن نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفٹس کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس کی روشنی میں الحدیدہ میں 18 دسمبر سے جنگ بندی کا آغاز ہوجائےگا۔ الجزیرہ نے انصار اللہ کے رکن کے نام کا ذکر نہیں کیا ہے۔

ادھر یمنی حوثی سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جانب سے نامہ موصول ہوا ہے لیکن انھوں نے جنگ بندی کی دقیق تاریخ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویڈن میں یمن میں متحارب گروہوں کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا