English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیت المقدس کو تقسیم کرنے کا حق آسٹریلیا کو کس نے دیا ؟ ملائیشیائی وزیر اعظم

share with us

جکارتہ:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو کوئی حق نہیں وہ مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرائے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد نے کہا ہے کہ کسی دوسرے ملک کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی مرضی دوسرے ملک پر مسلط کرے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ یہ قابلِ قبول نہیں ہے امریکا کے بعد آسٹریلیا نے بھی مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

     خیال رہے کہ آسٹریلیا نے دو روز قبل بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کےبعد مشتعل فلسطینیوں نے بھی اس کو لے کر پرزور احتجاج درج کیا،اور ساتھ ہی  آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا