English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرپشن کے الزام میں مالدیپ کے سابق صدرعبداللہ یاسین کا بینک اکاونٹ منجمد

share with us

مالی:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مالدیپ کی عدالت نے کرپشن میں ملوث سابق صدر عبداللہ یاسین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی مقامی عدالت نے مالی بے ضابطگیوں کا سامنے کرنے والے سابق صدر عبداللہ یاسین کے قومی بینک اور اسلامی بینک میں موجود تمام کھاتے عدالتی فیصلہ آنے تک منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

صدر عبداللہ یاسین رواں برس ستمبر میں صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سابق صدر کے خلاف سرکاری فنڈ میں خورد برد کرنے کے الزامات کی تفتیش کا آغاز ہوا تھا۔منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے مالدیپ کے انٹیلی جنس ادارے نے پولیس کو بھیجے گئے خط میں تفتیش کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ عبداللہ یاسین نے اکاؤنٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن کرکے انتخابی مہم کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

سابق صدر کی جماعت کے سینئر رہنما احمد نیہان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو انتخابی مہم کے لیے 1.5 ملین ڈالر کے فنڈز ملے تھے جسے سرکاری فنڈ میں خورد برد قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا