English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلوامہ : عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد آج جموں میں ہڑتال ، گورنر نے جانچ کے دئے احکامات، ،محوبہ مفتی نے کہا اپنوں کو مارکر نہیں جیتی جاسکتی جنگ

share with us

پلوامہ:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شہری ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کی رات یہاں بتایا 'ریاست کے سول اور سینٹرل پولیس فورسز کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت ہفتہ کو جموں میں گورنر ستیہ پال ملک نے کی جس میں امن و قانون و دیگر سیکورٹی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق گورنر نے کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور ایسے آپریشنوں کے دوران عوام دوست اقدامات اٹھانے کے لئے کہا۔ آج کے آپریشن کے دوران شہری ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان علاقوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں جہاں ملی ٹنسی مخالف آپریشن جاری ہوں۔

وہیں جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں  7عام شہری اور 3عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد آج وادی کشمیر میں علیحدگی پسند قیادت کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ہڑتال کی وجہ سے آج وادی کے تمام اضلاع میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، 
عسکریت پسندوں کے ساتھ مدبھیڑ کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں پر سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے سخت برہمی کا اظہار کر گورنر انتظامیہ پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہونے کاالزام عائدکیا ہے محبوبہ مفتی نے ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک اپنے ہی لوگوں کو مار کر جنگ نہیں جیت سکتا۔

عمر عبداللہ نے پلوامہ ہلاکتوں کو قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے تحاشہ طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا '7 عام شہریوں کی موت ہوگئی۔ بے تحاشہ طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔ یہ قتل عام ہے۔ اس کو صرف یہی نام دیا جاسکتا ہے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا