English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوتوا لیڈر پروین توگڑیا نے مودی حکومت کو ٹہرایا کسان کی خودکشی کے لئے ذمہ دار

share with us

نئی دہلی:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہندوتوا لیڈرپروین توگڑیا نے ہفتہ کوملک میں کسانوں کی خودکشی کے لئے نریندرمودی حکومت کی'غلط پالیسیوں' کوذمہ دارٹھہرایا۔ حال ہی میں انٹرنیشنل وشوہندو پریشد (اے ایچ پی) نام سے نئی تنظیم بنانے والے پروین توگڑیا نے کسانوں کی حمایت میں دیہگام سے گاندھی نگرتک 20 کلومیٹرکے مارچ میں حصہ لیا۔ اے ایچ پی کی یونٹ راشٹریہ کسان پریشد (آرکے پی) کے ذریعہ منعقدہ اس احتجاج میں کئی مقامی لوگ اورکسان شامل ہوئے۔

مارچ کے اختتام پرگاندھی نگرمیں کسانوں سے بات چیت کے دوران پروین توگڑیا نے بی جے پی کونصیحت دی کہ انہیں کسانوں کو'ووٹ بینک' کے طورپردیکھنا بند کرنا چاہئے۔ توگڑیا نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا اورانہیں پریشان کیا ہے۔ کسانوں کوقرض کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہ خود کشی کررہے ہیں۔ اگریہ حکومت کسان طبقے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتی، تواس کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

اس سے قبل پروین توگڑیا نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے کہا تھا کہ رام مندرکے مدعے پروہ اپنا رخ واضح کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے مودی حکومت سے جاننا چاہا کہ وہ ابھی تک مندربنانے میں ناکام کیوں رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا