English   /   Kannada   /   Nawayathi

عجب غضب انصاف :بلند شہر تشدد کے دوران مارے گئے فسادیوں کو بھی مقتول انسپکٹر کے برابر معاوضہ دینےکا مطالبہ

share with us

بلند شہر:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے بلندشہر میں منعقد ایک پنچایت سیانہ علاقے میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے واقعہ میں مارے گئے نوجوان کے لواحقین کو شہید کوتوال سبودھ کمار سنگھ کے لواحقین کے برار معاوضہ دیئے جانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

خواتین جاٹ سماج مغربی اترپردیش اور ریٹائرڈ فوجی کلیان کمیٹی نے وی وی نگر کے سید پور گاؤں میں ہفتے کی دیر شام منعقد پنچایت میں تشدد کے واقعہ کو بدقسمتی بتاتے ہوئے اس معاملے کی جانچ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں کرائے جانے کی اپیل کی۔ اس ساتھ ہی واقعہ میں مارے گئے نوجوان سمت کے لواحقین کو شہید انسپیکٹر کے لواحقین کے برابرمعاوضہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

پنجایت میں بے قصوروں کو انصاف دلانے کے لئے ان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑے رہنے کا عہد کیا گیا اور تشدد میں مارے گئے نوجوان سمت کے باپ اور بہن نے اپنا درد بیان کیا۔

دوسری جانب ریٹائرڈ فوجی گاؤں بھٹونا میں پنچایت کر کے چودھری ویرپال سنگھ تیوتیا نے تشدد میں پولس کے کردار کی جانچ کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ کسی بے قصور کو غلط طریقے سے نہ پھنسایا جائے۔ صوبے دار جگویر سنگھ نے کہا کہ پولس نے چنگراوٹی گاؤں اور مہاب میں توڑ پھوڑ کرکے لوگوں میں دہشت پھیلائی ہے۔ پنچایت میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ہلاک شدہ سمت کو بھی شہید انسپیکٹر سبودھ سنگھ کے برابر مالی اعانت دی جائے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 3 دسمبر کو چنگراوٹی پولس چوکی پر ہوئے تشدد میں سمت اور سیانا کے کوتوال کی موت ہوگئی تھی۔ پولس نے 27 نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا