English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار مدرسہ بورڈ میں اب تک نہیں ہو پائی چیئرمین کی تقرری، مدارس میں درس و تدریس کا نظام متاثر

share with us

بہار:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مسلمانوں کی مسیحائی کا دم بھرنے والی ریاستی حکومت نے تحلیل شدہ کئی اقلیتی کارپوریشن اور بورڈ کو اب تک بحال نہیں کیا ہے۔ بہار ریاستی مدرسہ بورڈ، اقلیتی کمیشن، ریاستی حج کمیٹی اردو اکادمی اور اردو ڈائریکٹوریٹ اب تک تحلیل ہوچکے ہیں جس سے مسلم طبقہ کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے۔

بہار ریاستی مدرسہ بورڈ میں اب تک چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے مدارس میں درس و تدریس کا نظام  متاثر ہو رہا ہے اور  بچوں کا مستقبل بھی تاریک ہورہا ہے، جس کی وجہ سے مدارس کے ذمہ داران مدرسہ بورڈ سے اپنے ادروں کا الحاق واپس لینے پر غور کررہے ہیں۔

مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین محمد اعجاز احمد نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ مدرسہ بورڈ کا کنٹرول مدرسوں سے ختم ہوتا جارہا ہے. مدرسہ بورڈ کے منشور کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جو کہ کافی تشویشناک ہے.

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مدرسہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر ہونے سے ہزاروں کی تعداد میں فوقانیہ اور مولوی کے طالب علموں کا تعلیمی سال برباد ہو گیا ہے کیونکہ جو نتائج مئی میں ظاہر ہونے تھے وہ اب ظاہر ہوئے ہیں ۔اور اس مسلئے کی بنیادی وجہ بورڈ کے چیئر میں کی عدم تقرری ہے۔

محمد اعجاز احمد نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام اقلیتی بورڈ اور کمیشن کو جلد بحال کرے کیونکہ اس سے ریاستی مسلمانوں میں بےچینی و دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا