English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھتیس گڑھ وزیر اعلی کو لے کر سسپنس ختم ، بھوپیش بگھیل بنے وزیر اعلی ،کل ہوگی حلف برداری

share with us

چھتیس گڑھ:16ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر کئی دنوں سے جاری سسپینس ختم ہوگیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھوپیش بگھیل چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’جشن کا موقع، بھوپیش بگھیل کو وزیر اعلیٰ عہدے کے لئے نامزد کیا گیا۔ ان کی حکومت سب کو برابری کا درجہ دینے والی اور صاف شفاف ہوگی اور جلد وہ وعدے کے مطابق کسانوں کا قرض معاف کریں گے، ہم انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔‘‘

اتوار کے روز ریاست کے ارکان اسمبلی نے بگھیل کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔ کانگریس کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ بھوپیش بگھیل ہی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بھوپیش بگھیل پیر کے روز شام تقریباً 4.30 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے فوراً بعد ریاستی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے والے بھوپیش بگھیل وزیر اعلی کے سب سے مضبوط دعویدار مانے جا رہے تھے ٖحالانکہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن تَامردَھوَج ساہو کو بھی اس عہدے کا دعویدار سمجھا جا رہا تھا۔ بگھیل غیر منقسم مدھیہ پردیش میں دگ وجے حکومت اور چھتیس گڑھ کے قیام کے بعد جوگی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کانگریس نے 15 سال بعد دو تہائی اکثریت حاصل کر کے اقتدار میں واپسی کی ہے۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 90 سیٹوں پر مشتمل اسمبلی میں 68 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا