English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی جی پی نے بھٹکل کے تاریخی مقامات کا کیا دورہ ، جامع مسجد بھٹکل پہنچ کر اپنی خوشی کاکیا اظہار 

share with us

بھٹکل 15؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) آئی جی پی ارون چکرورتی نے ہوناور سے منگلور جانے کے دوران بھٹکل کے تاریخی مقامات کی سیر کیا۔ موہنی بستی اور کئی دیگر تاریخی مقامات کا بھی مشاہدہ کیا اور بھٹکل کی تاریخی جامع مسجد  پہنچ کرجماعت کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جامع مسجد بھٹکل کا اندرونی معائنہ کیا اور تاریخی اشیاء کے متعلق بھی دریافت کیا ۔ وہاں موجود ذمہ داروں نے انہیں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد سونے کی مسجد(چندا پلی) کے نام سے مشہور ہے اور اب اس کی توسیع کرتے ہوئے چند سال قبل اس جگہ یہ عالیشان مسجد تعمیر کی گئی۔ اس کے بعد آئی جی پی نے جماعت المسلمین بھٹکل کے دفتر پہنچ کر تقریباً ساڑھے آٹھ سو سالہ قدیم کتبہ بھی دیکھا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ جماعت المسلمین کا مختصرتعارف آئی جی پی کے سامنے بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہاں پر بہت سے آپسی معاملات حل کیے جاتے ہیں اور اب تک سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں معاملات حل کیے جاچکے ہیں ۔ تجارتی ہو یا وراثت سے متعلق یا پھر اپنی نجی زندگی کے مسائل ہو یہاں پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے یہ مسائل حل کرنے کی کامیاب کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے افراد کورٹ کچہری کے چکر کاٹنے سے بچ جاتے ہیں۔ آئی جی پی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منگلور آنے پر ان سے ملاقات کرنے کی بھی دعوت دی ۔ جماعت المسلمین کی جانب سے آئی جی پی کی خدمت میں مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس سپرنڈنٹ ونایک پاٹل ، صدر جماعت المسلمین بھٹکل جناب محترم ماسٹر شفیع صاحب ، جنرل سکریٹری جماعت المسلمین بھٹکل مولانا طلحہ رکن الدین ندوی ، جناب جان عبدالرحمن صاحب اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا