English   /   Kannada   /   Nawayathi

بڈی ایڈکا کے ایک نوجوان کو ’’ ناسا‘‘ میں ریسرچ کو ملا موقع ، ایک کروڑ تیس لاکھ روپئے ملی بطور اسکالر شپ 

share with us

کاسرگوڈ 15؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) بڈی ایڈکا سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو ناسا کے ساتھ سائٹیفک ریسرچ کرنے کا موقع ملا ہے جس پر اس کے اساتذہ سمیت دوستوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چھوٹے سے قصبہ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم نے اپنی محنت کی وجہ سے آج اتنی بڑی ترقی کرلی۔ اس کی ریسرچ کو دیکھتے ہوئے میری کوری نامی تنظیم نے ناسا میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا جہاں وہ کئی نئی ٹیکنالوجی کے لیے ریسرچ کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں گے۔ 
ابراہیم نے اپنی پی ایچ ڈی پروفیسر اراسموکریرا اور آئیون پنیڈا کی نگرانی میں مکمل کی ۔ اس سے قبل گرائجویشن کی تعلیم منیپال انجینئرنگ کالج سے مکمل کی تھی ۔ اس دوران اس نے واشنگٹن یونیورسٹی سیمت دیگر کئی یونیورسٹیوں کا بھی دورہ کیا اور ہاں سے فائدہ اٹھایا۔ اپنے ریسرچ سرگرمیوں سے سرخیوں میں آنے والے ابراہیم نے پوری دنیا کے ان چند طلباء کی فہرست میں اپنا نام کا اندراج کرانے میں کامیاب ہوگیا جن کو ایک کروڑ تیس لاکھ روپئے بطور اسکولر شپ کے دئیے جاتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا